3 مئی، 2023، 9:57 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85100050
T T
0 Persons

لیبلز

فرانس مظاہرین کی آواز سنے اور تشدد سے گریز کرے: کنعانی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظاہرین کے خلاف فرانسیسی پولیس کے پرتشدد رویے کے بعد فرانسیسی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاج کرنے والے شہریوں کی آواز سنے اور ان کے خلاف تشدد سے گریز کرے

ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایک ویڈیو کی اشاعت کے ساتھ فرانس میں جاری احتجاجی مظاہرے اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن پر فرانس کے شہریوں اور مزدوروں کے ساتھ فرانسیسی پولیس کا پرتشدد اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فرانسیسی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ احتجاج کرنے والے اپنے شہریوں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر تشدد سے گریز کرے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .